ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور:بجلی کھمبوں کی نصب کاری مضبوط بنیاد وں پر ہو:مقامی باشندوں کا مطالبہ

مرڈیشور:بجلی کھمبوں کی نصب کاری مضبوط بنیاد وں پر ہو:مقامی باشندوں کا مطالبہ

Wed, 24 Aug 2016 21:42:48    S.O. News Service

بھٹکل:24/اگست(ایس او نیوز(مرڈیشور کے مین روڈ پر نصب کئے جارہے بجلی کھمبوں میں معیار کو برقرار رکھنے کی مقامی باشندوں نے مانگ کی ہے۔ یہاں احتجاج کرتے ہوئے عوام نے بتایا کہ مرڈیشور کے مین روڈ کی توسیع کا کام جاری ہے، مگر بجلی کھمبوں کی نصب کاری میں اصول کا پاس و لحاظ نہیں رکھا جارہا ہے۔ اس سڑک کے ذریعے زیادہ تر اسکولی بچے گزرتے ہیں، اس لئے بجلی کھمبوں کی نصب کاری مضبوط بنیاد وں پرہو،کیونکہ نصب کئے  گئے بجلی کے کچھ  کھمبے گرنے کی وجہ سےعوام میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ بجلی کھمبوں کے متعلق اپیل سونپنے کے دوران جینت نائک، شری دھرنائک، دیویندر نائک سمیت کافی لوگ موجود تھے۔ محکمہ آب پاشی کے افسر کواحتجاجیوں نے میمورنڈم پیش کیا۔


Share: